کیڑے مکوڑوں والا پانی،زنگ آلود بلاکس،ناقص سٹوریج،20 برف خانوں کو جرمانے

کیڑے  مکوڑوں  والا  پانی،زنگ  آلود بلاکس،ناقص سٹوریج،20 برف  خانوں  کو  جرمانے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے سرگودھا میں معائنے کے دوران 4700 لٹر حشرات زدہ اور زنگ آلود پانی تلف کر دیا جبکہ 20 فیکٹریوں کو جرمانے کر دیئے۔۔۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے 54 برف بنانیوالی فیکٹریوں کی چیکنگ کی، حفظان صحت کے انتہائی ناقص انتظامات پر 20 فیکٹریوں کو جرمانے کئے ،زنگ آلود بلاکس، مضر صحت پانی کے استعمال اور ناقص سٹوریج پر کارروائیاں کی گئی ،معمولی نقائص پر 17آئس فیکٹریوں کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ہیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا تھا کہ ملاوٹ مافیا کیخلاف بلاتفریق اورسخت کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، عوام کی صحت کیساتھ کھیلنے والوں کو کسی صورت کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔دوسری طرف شہریوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کی تعریف کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ برف خانوں کی مانیٹرنگ کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی جائیں جو صورتحال پر نظر رکھیں۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں