جھمکے اور ٹھمکے کی سیاست ختم ،لوگ صادق اور امین کی اصلیت جان چکے ،حامد حمید
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کے معاون خصوصی و رکن قومی اسمبلی چو دھری حامد حمید نے کہا ہے کہ جھمکے اور ٹھمکے کی سیاست ختم ہوچکی ہے لوگ صادق اور امین کی اصلیت کو جان چکے ہیں۔
اس لئے اب لوگ پی ٹی آئی سے متنفر ہوتے جارہے ہیں، آنیوالا وقت بھی ن لیگ کا ہوگا جو لوگ سمجھ رہے ہیں کہ ن لیگ ختم ہوچکی ہے یہ ان کی خام خیالی ہے ، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرنے کیساتھ ساتھ عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے ، ٹھکا اور جھمکا کی سیاست کرنیوالے گھڑی چوروں کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں جتنی لوٹمار انہوں نے تین سالہ دور اقتدار میں کی ہے اس کی مثال ملنا مشکل ہے ۔