جون سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم 9000ہوگی

جون سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم 9000ہوگی

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی ڈائر یکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میانوالی جا م امام بخش اور اسسٹنٹ ڈائر یکٹر میڈم شاہدہ بتول نے کہا۔۔۔

 کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہو نیوالی صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والی وہ خواتین جنہوں نے بے نظیر کفالت پروگرام کی تیسری سہہ ما ہی قسط ( جنوری ، مارچ2023)ابھی تک وصول نہیں کی وہ اپنی رقم 8500روپے فوری طور پر وصول کر کے رقم کی وصولی کی رسید لازمی حاصل کریں ،انہوں نے کہا کہ رقم کے حصول میں کسی بھی پریشانی یا شکایت کی صورت میں فوری طور پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے قریبی تحصیل آفس یا ڈائر یکٹر جنرل پنجاب سے رابطہ کریں تا کہ رقم کے حصول میں شکایت کی صورت میں ان کی رہنما ئی اور داد رسی کی جا سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی 9000روپے وظیفہ کی رقم کی قسط جو ن 2023کے وسط میں ملنا شروع ہو جا ئے گی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں