رہائشی مکانوں پر ظالمانہ ٹیکس ،محکمہ ایکسائز کیخلاف محتسب کو درخواست

رہائشی مکانوں پر ظالمانہ ٹیکس ،محکمہ ایکسائز کیخلاف محتسب کو درخواست

میانوالی (نامہ نگار)رہائشی مکانوں پر ظالمانہ ٹیکس پر شہری نے محکمہ ایکسائز کے خلاف دفتر محتسب میانوالی کو درخواست دے دی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے۔۔۔

 کہ دفتر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے شہریوں کو بے جا اور ظالمانہ ٹیکسوں کے نوٹس بھیج دیے گئے ہیں،قانون کے مطابق پانچ مرلے سے کم رہائشی مکان پر ٹیکس نہیں لگایا جاسکتا جبکہ محکمے نے شہریوں کے گھروں کو سٹور ظاہر کرکے گزشتہ پانچ سال کے ٹیکس ادائیگی کے نوٹسز بھجوا دیئے ہیں،مبینہ طور مزکورہ ٹیکس کے نوٹسز دفتر کے عملے نے بغیر سروے کیے بھیج دیئے ہیں،شہریوں نے بتایا کہ جب انھوں ایکسائز آفس جا کر متعلقہ عملے کو شکایت کی تو انھیں جواب دیاگیا کہ اس دفعہ تو ٹیکس جمع کرانا پڑے گا اگلی دفعہ ٹھیک کردیں گے ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر میانوالی سے اس معاملے میں دادرسی اور مداخلت کی اپیل کی ہے اورکہا ہے کہ غریب شہریوں کو کمرتوڑ مہنگائی کے دور میں ان ٹیکسوں سے نجات دلائی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں