معیشت تباہ ہوئی تو حکمران بوریا بستر سمیت کر بھاگ جائینگے ،ملک عرفان

 معیشت تباہ ہوئی تو حکمران بوریا بستر  سمیت کر بھاگ جائینگے ،ملک عرفان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)صدر انجمن تاجران کارخانہ بازار ملک عرفان حیدر نے کہا ہے کہ حکمران نہ جانے کس انتظار میں ہے کہ جب معیشت مکمل طور پر تباہ ہوجائیگی۔

 تو یہ اپنا بوریا بستر سمیٹ کر بیرون ملک بھاگ جائینگے کیونکہ اس ملک میں اشرافیہ کا کوئی عمل دخل نہیں، ان کے بنک بیلنس’ کاروبار سب کچھ بیرون ملک ہے یہاں تو یہ ہم پر حکمرانی کیلئے مسلط کئے جاتے ہیں۔، اشرافیہ ایک طرف سہانے خواب دکھا کر ڈراؤنے خوابوں سے عوام کو بیدار کردیتی ہے جس کا عملی ثبوت یہ ہے کہ اشرافیہ روس سے تیل کے معاہدے پر شادیانے بجا رہی تھی کہ تیل سستا ہوگا اب جبکہ تیل آنا شروع ہوا تو کہہ دیا کہ روس سے تیل آ بھی جائے تو سستا نہیں ہوگا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں