چلڈرن ہسپتال سٹاف کی غفلت ، بچی جاں بحق ،الٹا مقدمہ درج

چلڈرن ہسپتال سٹاف کی غفلت ، بچی جاں بحق ،الٹا مقدمہ درج

بھاگٹانوالہ(نما ئندہ دنیا)نواحی چک73 جنوبی کے رہائشی عمران خلیل کی ایک سالہ بچی جوکہ چلڈرن ہسپتال لاہور زیرعلاج تھی۔

 گزشتہ روز ہسپتال عملہ کی عدم توجہ کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئی ، لواحقین کے مطابق عملہ کی جانب سے خواتین کے ساتھ بدتمیزی اور ہتک آمیزرویہ بھی اختیارکیاگیا ،عملہ کی عدم توجہ کی بدولت معصوم بچی کے جا ں بحق ہونے اورخواتین سے ناروا سلوک پر لواحقین کی جانب سے احتجاج کیاگیا تو ہسپتال انتظامیہ اور عملہ نے اپنی لاپرواہی چھپانے کی غرض سے سراپااحتجاج لواحقین پر بے بنیاد اور جھوٹی ایف آ ئی آر درج کرواکے پانچ افراد کوپابندسلاسل کردیاگیا، لواحقین نے نگران وزیراعلی پنجاب اور وزیرصحت سے مطالبہ کیاکہ ایکشن لیتے ہوئے ایک کمیٹی تشکیل دیکر ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں