لاہور میں ڈاکٹر پر تشدد کیخلاف ڈاکٹروں کا احتجاج،آئوٹ ڈور بند

لاہور میں ڈاکٹر پر تشدد کیخلاف ڈاکٹروں کا احتجاج،آئوٹ ڈور بند

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چلڈرن ہسپتال میں بچے کی موت پر لواحقین کے ڈاکٹر پر تشدد کا معاملہ، گورنمنٹ ڈسٹرکٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن۔۔۔

 پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا احتجاج، ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف نے ہڑتال کرتے ہوئے آؤٹ ڈور سمیت دیگر شعبے بند کر دیئے ، اس موقع پر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ، ڈاکٹر اسامہ بن سعید، ڈاکٹر عثمان، ڈاکٹر حارث، ڈاکٹر دانش، ڈاکٹر حسن افضال، ڈاکٹر شاہد انور، ڈاکٹر زوہیب سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد کرنے والے گرفتار ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے ، اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو غیر معینہ مدت تک ہڑتال جاری رہے گی اور ہسپتال کی ایمر جنسی سمیت دیگر شعبوں کو مکمل بند کر کے احتجاج پر مجبور ہونگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں