ضلعی اور تحصیل ہیڈکوارٹرز پر ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد

ضلعی اور تحصیل ہیڈکوارٹرز پر ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کے ریونیو سے متعلق مسائل کے فوری ازالہ کیلئے ضلعی اور تحصیل ہیڈکوارٹرز پر ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

 ضلع کونسل ہال میں منعقدہ کچہری میں ڈپٹی کمشنرکیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی اے ڈی سی آر محسن صلاح الدین اور اسسٹنٹ کمشنر نبیل میمن کے ہمراہ سائلین کے مسائل سنے اور فوری حل کر نے کے احکامات جاری کیے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی نے ریونیو افسران پر زور دیا کہ عوام کو درپیش مشکلات کو حل کرنا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اس لئے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جا سکتی۔ عوامی ریونیو کچہر ی کا مقصد عوام کے مسائل کا فوری حل ہے تا کہ عوام کو در پیش ریونیو سے متعلقہ مشکلات کو ختم کیا جا سکے ، عوامی خدمت کچہری میں موصول ہونے والی درخواستوں کو اسسٹنٹ کمشنر اپنی نگرانی میں نمٹا رہے ہیں، جن میں ڈومیسائل کااجراء ، انتقال کا اندراج، ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور دیگر متفرق کیسز شامل تھے ، جنہیں موقع پر ہی حل کر دیا گیا، اس موقع پر سائلین نے ریونیو عوامی خدمت کچہری کے انعقاد کو سراہا اور اس اقدام پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا، تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کا انعقاد کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں