فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے روانہ ہونے والے سیمنٹ فیکٹری ملازمین کے اعزاز میں ڈنر

فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے روانہ  ہونے والے سیمنٹ فیکٹری  ملازمین کے اعزاز میں ڈنر

دائودخیل(نما ئندہ دنیا )سیمنٹ فیکٹری انتظامیہ کی جانب سے منتخب شدہ ورکرز جو کہ اس سال فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے روانہ ہو رہے ہیں۔۔

 ان کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا گیا، کمپنی انتظامیہ و یونین عہدیداروں کی جانب سے منتخب ہونے والے تمام خوش نصیبوں کو مباکباد پیش کی گئی جبکہ منتخب شدہ کارکنان کی جانب سے تقریب کے اختتام پر کمپنی، مالکان و انتظامیہ کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی محمد فیصل (آئی آر و لیگل) نے دورانِ گفتگو بتاتے ہوئے کہا کہ کمپنی ہر سال 12 ورکر ز کو فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے منتخب کرتی ہے جس میں سے سات ورکرز کے تمام اخراجات کمپنی برداشت کرتی ہے اور باقی پانچ ورکرز کے اخراجات ورکرز حج فنڈ سے برداشت کیے جاتے ہیں اور یہ سلسلہ سالوں سے چلتا آرہا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں