مشکل وقت میں تحریک انصاف کا شیرازہ بکھر گیا ،امیر محمد خان

 مشکل وقت میں تحریک انصاف کا شیرازہ بکھر گیا ،امیر محمد خان

داؤدخیل( نمائندہ دنیا )نواب ملک امیر محمد خان آف کالاباغ نے این اے 95 کا دورہ کیا اس موقع پر چار بڑی برادریوں نے ان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔۔

 ،شریف خیل برادری، لمے خیل برادری، علائول خیل برادری اور ملک برادری نے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 95 نواب ملک امیر محمد خان کی حمایت کا اعلان کیا اور دعائے خیر دی اس موقع پر نواب ملک امیر محمد خان نے شریف خیل، لمے خیل، علاول خیل اور ملک برادری کے سربراہان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنا ایسا نمائندہ منتخب کریں جو آپ لوگوں کو میسر ہو ،جب مشکل وقت آیا تو تحریک انصاف کا شیرازہ ہی بکھر گیا جب کہ پیپلز پارٹی کے جیالے مارشل لا میں سالوں جیلوں میں رہے اور چٹان کی طرح ڈٹے رہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں