ملک کو دلدل سے صرف تحریک انصاف ہی نکال سکتی ہے ، بہادر بابر خان سوانس

ملک کو دلدل سے صرف تحریک انصاف  ہی نکال سکتی ہے ، بہادر بابر خان سوانس

کندیاں(نمائندہ دنیا )مرکزی رہنما تحریک انصاف ایڈووکیٹ سردار بہادر بابر خان سوانس نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت نے عوام کو غربت ۔۔

،بے روزگاری اور مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا ہے ، پی ڈی ایم اور پی پی پی نے اقتدار میں آنے سے قبل مہنگائی کیخلاف لانگ مارچ کئے لیکن اقتدار میں آنے کے بعد مہنگائی کے ریکارڈ توڑ دیئے ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 40 سالوں سے دونوں پارٹیوں نے ملک و قوم کو جس دلدل میں پھنسایا ہے اسے صرف تحریک انصاف ہی نکال سکتی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں