محکمہ بہبود آبادی کے ضلعی دفتر جوہرآباد میں آگاہی سیمینار

محکمہ بہبود آبادی کے ضلعی دفتر جوہرآباد میں آگاہی سیمینار

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پاپولیشن ویلفیئر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ لاہور کے زیر اہتمام محکمہ بہبود آبادی کے ضلعی دفتر جوہرآباد میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

سیمینار کی صدارت ضلعی پاپولیشن آفیسر خوشاب چوہدری محمد شاہد نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈائریکٹر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ پاپولیشن ویلفیئر پنجاب رخسانہ کوثر تھیں۔ سیمینار میں تمام مسالک کے علماء اکرام’ سرکاری اداروں کے افسران‘ سیاسی و سماجی شخصیات سمیت تمام مکاتب فکر کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی رخسانہ کوثر نے کہا کہ ماں و بچے کی صحت کو فوکس کرنے کیساتھ ساتھ ان کے حقوق کی بہترین ماحول میں بجا آوری ہے ۔ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بچوں کی پیدائش میں کمی لانے یا بچے پیدا کرنے سے نہیں روکتا بلکہ یہ معاشرے کے افراد کو بچوں کی پیدائش کے دوران مناسب وقفہ ‘اچھی تعلیم و تربیت اور خاندان کے تمام افراد کو یکساں حقوق پورے کرنے کے ضمن میں آگاہی دیتا ہے ۔ ڈی پی ڈبلیو او چوہدری محمد شاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیمینار کا بنیاد مقصد معاشرے کی بااثر شخصیات کو آبادی کی صورتحال سے آگاہ کر کے فیملی پلاننگ کے 2030  کے اہداف کو حاصل کرنا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں