کروڑوں روپے کی واٹر سپلائی سکیم بنڈ،ٹرانسفارمر چوری

کروڑوں روپے کی واٹر سپلائی سکیم بنڈ،ٹرانسفارمر چوری

سرگودھا(نامہ نگار ) حکومت کی جانب سے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے کروڑوں روپے کی خطیر رقم لگا کر شمالی نہر کے۔۔

 ساتھ چک نمبر 127 شمالی اور 130 شمالی میں ٹیوب ویل لگا کر تیار کی گئی وسیع واٹر سپلائی سکیم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر ختم ہو گئی ،سکیم سے 126 شمالی اور ملحقہ آبادیاں مستفید ہو رہی تھیں، مگر ناقص میٹریل کے استعمال اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے پر یہ سلسلہ مختصر عرصہ میں ہی رک گیا اور واٹرسپلائی سکیم بند ہو چکی ہے ،آپریٹرز اور چوکیدار تعینات ہونے کے باوجود ٹیوب ویل کے ٹرانسفارمرز چوری ہو چکے ہیں ، ان کا بنیادی ڈھانچہ تعمیر شدہ بلڈنگ کے باہر موجود ہے ،گرمیوں کے موسم میں پانی کی ڈیمانڈ میں اضافہ کے برعکس دو ماہ سے ہزارو ں گھرانے پانی کی سپلائی سے محروم اور سخت پریشانی کا شکار ہیں، ان کا کہنا ہے کہ متعلقہ بلدیاتی ادارے کو متعدد مرتبہ شکایات جمع کروا چکے ہیں، مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ، پینے کے صاف پانی کیلئے دور دراز علاقوں میں جانا پڑ رہا ہے ، انہوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لے کر فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں