11 ماہ میں مختلف ٹیکسوں کی مد 89 کروڑ سے زائد ریکوری

 11 ماہ میں مختلف ٹیکسوں کی مد 89 کروڑ سے زائد ریکوری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ ایکسایز سرگودھا ڈویژن نے مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں مختلف ٹیکسوں کی مد 89 کروڑ سے زائد کی ریکوری کی۔

 دیگر نادہندگان سے ریکوری کیلئے چاروں اضلاع کے ای ٹی اوز کی سربراہی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں ،پراپرٹی ، پروفیشنل ٹیکسوں کی عدم ادائیگی پر سیل کا عمل شروع کر دیا گیا ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سرگودھا ڈویژن محمد مشتاق آفریدی نے بتایا کہ ای ٹی اوز ،اے ای ٹی اوز ، انسپکٹرز نے گزشتہ سال کے یکم جولائی 2022 سے 31 مئی 2023 تک مختلف ٹیکسوں کی مد میں ڈویژن بھر سے 89 ارب 7 لاکھ 21 ہزار 211 روپے کی ریکوری کی ہے ، 1 جولائی 2022 سے 31 مئی 2023 کے دوران ضلع سرگودھا نے 48 کروڑ 39 لاکھ 34 ہزار 465 روپے ، ضلع خوشاب 19 کروڑ 34 لاکھ 72 ہزار 85 روپے ، ضلع میانوالی 12 کروڑ 43 لاکھ 44 ہزار 172 روپے ، جبکہ بھکر سے 8 کروڑ 83 لاکھ 70 ہزار 489 روپے کی ریکوری کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں