پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100روپے کمی کا مطالبہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100روپے کمی کا مطالبہ

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پٹرول کی قیمتوں میں معمولی کمی کو عوام نے ناکافی قرار دیتے ہوئے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم ازکم 100روپے کمی کرکے عوام کو ریلیف دیاجائے۔

 شہریوں نے حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کو ناکافی قراردیتے ہوئے کہا 8روپے اور 5روپے فی لٹر کمی اونٹ کے منہ ریرے کے برابر ہے پٹرول کی قیمت میں کمی آٹے میں نمک کے برابر قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں کم از کم 100روپے کمی کرکے عوام کو فوری ریلیف فراہم کیاجائے بڑھتی ہوئی کمر توڑ مہنگائی اور سیاسی رسہ کشی سے عوام دووقت روٹی کے حصول کیلے بھی پریشان ہیں مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے اور حکمرانوں کوعوام کی کوئی پروا نہیں ہے حکومت نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین رکھا ہے حکومت کا پٹرول کی قیمت میں کمی عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے حکومت نمائشی اعلان کی بجائے عملی طؤر پر عوام ریلیف دینے کے اقدامات کرے پٹرول کے ساتھ ساتھ عوام کا اصل مسئلہ اشیا خوردنوش کی قیمتوں کوبھی کم کرنے کیلے کردار ادا کرے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں