آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن سرگودھا کا اہم اجلاس

 آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن سرگودھا کا اہم اجلاس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن سرگودھا کا اہم اجلاس دفتر ڈائریکٹر زراعت توسیع جیل روڈ سرگودھا کے میٹنگ ہال میں زیر صدارت ڈویژنل صدر ایپکا محمد پرویز اختر چودھری منعقد ہوا۔

 اجلاس میں ڈویژنل جنرل سیکرٹری ملک منور اقبال ، ضلعی چیئرمین ایپکا ضلع خوشاب ملک یار محمد ماہل، سید اسد عباس نقوی، رانا محمد حنیف، ملک شاہد محمود، رانا شوکت علی ،رانا محمد افضال ،چودھری شاہد اقبال ڈوگر، چودھری سہیل سکندر، چوہدری جمشید احمد جھکڑ ،عبد الروف بھٹی ،چودھری شبیر احمد جٹ سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی ، اس موقع پر متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 8 جون کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے اپنے حقوق کے حصول کیلئے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے ،صدر پرویز اختر چودھری اور جنرل سیکرٹری ملک منور اقبال و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ملک میں ایک نظام ،خاص اور عام سرکاری ملازمین کی تفریق کا خاتمہ کرنا ہو گا مہنگائی میں 300گنا اضافہ ایک سال میں کیا گیاخاص طبقے کے سرکاری ملازمین کو 150گنا 100گنا اضافہ الاؤنس ودیگر مراعات سے نوازا گیا لیکن عام سرکاری ملازمین کے لئے خزانے خالی اور آئی ایم ایف کی نوید سنائی جارہی ہے ، مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور پنشن میں کم از کم 100 فیصد اضافہ کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں