بیوی اور اڑھائی سالہ بیٹے کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

بیوی اور اڑھائی سالہ بیٹے کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

سرگودھا(نامہ نگار) دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات میں اپنی بیوی اور اڑھائی سالہ بیٹے کو ڈنڈے کے وار کر کے قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

بھیرہ کے علاقہ میں ملزم نے قتل کرنے کے بعدلاشوں کو ٹرنک میں چھپا دیا تھا پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے اس موقع پر ڈی پی او نے کہا ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی، دریں اثنا ڈی پی او نے ڈی ایس پی بھیرہ کو بروقت سفاک ملزم کی گرفتاری عمل میں لانے پر شاباش دی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں