دینی علوم‘مدارس وعلماے کرام کی قدرپیداکی جائے :مفتی جنید

دینی علوم‘مدارس وعلماے کرام کی قدرپیداکی جائے :مفتی جنید

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر)معاشرے میں دینی علوم،مدارس وعلماے کرام کی قدرپیداکی جائے ممتازعالم دین علامہ مفتی جنیدرضاخان کاجامعہ نظامِ مصطفٰی میں خطاب۔ سالانہ جلسہ دستار فضیلت حفاظ وعلماے کرام جامعہ نظامؐ ٹھٹھی شریف میں منعقد ہوا۔

 صدارت آستانہ عالیہ کوٹ چاندنہ شریف ومرکزی نائب صدرجمعیت علمائے پاکستان (نورانی)پیر سید انوار الزمان شاہ مشہدی و پیر سید محبوب شاہ صاحب آستانہ عالیہ مواز والہ شریف و پیر سید زاہد عبید اللہ شاہ آستانہ عالیہ موچھ شریف ،اولمپئن ہاکی ٹیم واپڈا پاکستان غلام شبیر حسین سرگودھا اور پٹرولنگ آفیسر محبوب احمد خان نیازی پی آر او ٹو ڈی آئی جی لاہور و علماء و مشائخ کرام نے کی۔جس میں ڈسٹرک پریس کلب صدر حاجی گلشیر خان و ماسٹر یونس باہی، صدر پریس کلب موچھ یونس خان موچھ،ڈاکٹر احمد نواز خان، و دیگر معززین علاقہ و سیاسی سماجی شخصیات نے نمائندگی بھرپورنمائندگی کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں