پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام طلبا کے اعزاز میں تقاریب

پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام طلبا کے اعزاز میں تقاریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام فارغ التحصیل طلبا و طالبات کے اعزاز میں الگ الگ الوداعی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

 جن کے مہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر راؤ آصف رضا تھے ، اس موقع پرطلباء و طالبات کے رنگا رنگ پروگرام نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے ،جنہوں نے خاکے اور ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کر کے شرکا سے خوب داد وصول کی پروفیسر راؤ آصف رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کالجز ڈسپلن اور معیار کے حوالے سے سب سے بہتر ہیں، طالب علم کامیابی حاصل کرنے کیلئے ہمیشہ سچ کے ساتھ آگے بڑھیں تو راہیں خود بخود متعین ہو جاتی ہیں،مشکلات کو خندہ پشانی سے سامنا کرنے سے ہمیشہ کامیابی قدم چومے گی،اپنے اندر مایوسی کو ختم کر دیں، اس موقع پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے طلباء و طالبات، اساتذہ کو بیش قیمت انعامات تقسیم کئے ،اس موقع پر پرنسپل بوائز کیمپس پروفیسر محبوب احمد چودھری ، پروفیسر فرخ ملک، پرنسپل گرلز کیمپس پروفیسر سعدیہ عزیز نے بھی خطاب کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں