رجسٹریوں کے بغیر پلاٹوں کی فروخت، کروزوں کا نقصان

رجسٹریوں کے بغیر پلاٹوں کی فروخت، کروزوں کا نقصان

سرگودھا(نامہ نگار) نگران حکومت کے صوبائی وزیر ہاؤسنگ کے حالیہ دورہ سرگودھا کے موقع پر ہاؤسنگ سکیموں کی منظوریوں اور غیر قانونی کالونیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے جاری احکامات کے تناظر میں حاصل۔۔۔

 ابتدائی رپورٹس نے ضلع کونسل ، سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی،میٹروپولیٹن کارپوریشن و دیگر بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا جس پر اقدامات تیز کر دیئے گئے ، ذرائع کے مطابق سرگودھا، سلانوالی، بھلوال، شاہ پور سمیت مختلف دیہی علاقوں میں چھوٹے چھوٹے غیر قانونی ٹاؤن زرعی رقبہ جات پر بنائے جا رہے ہیں، متذکرہ محکمہ جات کے شعبہ پلاننگ کی ملی بھگت سے نقشہ کی منظوری اور دیگر قوائد و ضوابط پورا کئے بغیر با اثر ڈویلیپرز کی جانب سے کام شروع کر وا دیا جاتا ہے ، افسر اپنی کاغذی کاروائی عمل میں لانے کیلئے وقتی طور پر ٹاؤن کے کھیوٹ بلاک کروا دیتے ہیں اور اب تک 100 سے زائد ہاؤسنگ کالونیوں کو باضابطہ طور پر غیر قانونی ڈکلیئر جا چکا ہے جبکہ منظوری کے لئے کنورشن اور کنڈونیشن سمیت دیگر امور کی بھاری فیسیں بچانے کے ساتھ ساتھ رجسٹریوں کے بغیر اشٹام پیپرز پر پلاٹوں کی فروخت سے قومی خزانے کو ماہانہ کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے ،یہی نہیں ایک طرف تو بے پناہ سہولیات کی تشہیر معمول ہے تو دوسری طرف ان ہاؤسنگ کالونیوں کی زمین کو زرعی رقبہ ظاہر کر کے ٹیوب ویل کے نام پربجلی کے کنکشن لگوا کر خریداروں کو بھی دھوکہ دیا جا رہا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ کمشنر سرگودھا نے تینوں اداروں کو ذمہ داروں کے خلاف فوری ایکشن لینے اور مستقل بنیادوں پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے کیلئے مربوط حکمت عملی وضع کرنے اور سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں