زوہیب خان نیازی کی امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات

 زوہیب خان نیازی کی امیر جماعت  اسلامی سراج الحق سے ملاقات

میانوالی (نامہ نگار‘ڈسٹرکٹ رپورٹر)نیشنل یوتھ اسمبلی پنجاب کے گورنر زوہیب خان نیازی نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے ملاقات کی۔

 اس موقع پر زوہیب خان نیازی نے امیر جماعت اسلامی کو نیشنل یوتھ اسمبلی کی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی۔ امیر جماعت اسلامی نے نیشنل یوتھ اسمبلی میں نوجوانوں کی شرکت اور خدمات کو خصوصی طور پر سراہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں