جوہرآباد میں خاتون کو کتے نے کاٹ لیا

جوہرآباد میں خاتون  کو کتے نے کاٹ لیا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )کدھی کے گاوں ڈھاک میں 30سالہ خاتون غلام سکینہ زوجہ محمد رمضان پڑوسیوں کے خوانخوار کتے کا نشانہ بن گئی ۔۔۔

غلام سکینہ اپنے پڑوسیوں کے علی الصبح دودھ لینے کیلئے گئی تو وہاں کھلا گھومنے والے پالتو کتے نے اسے کاٹ لیا ۔ غلام سکینہ کو فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد پہنچایا گیا جہاں اسے ریبیز ویکسین لگا کر مرہم پٹی کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں