پیپلزپارٹی نے ہر دور میں جمہوریت کیلئے کردار ادا کیا :حاجی مرزا نیا زبیگ

پیپلزپارٹی نے ہر دور میں  جمہوریت کیلئے کردار ادا  کیا :حاجی مرزا نیا زبیگ

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )پاکستان پیپلزپارٹی ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری حاجی مرزا نیا زبیگ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہر دور میں جمہوریت کے استحکام اور آئین کی بالادستی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ۔۔۔

اور آئندہ بھی کسی سطح پر جمہوریت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات کے امین اور شہید بی بی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے سیاسی جانشین کے ہاتھ میں ہے اس لئے کوئی بھی حکومتی ہتھکنڈہ اور انتقامی پالیسی اس نظریاتی جماعت کی عوامی مقبولیت کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں