کندیاں شہر میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن گئیں

کندیاں شہر میں چوری ڈکیتی  کی وارداتیں معمول بن گئیں

کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں شہر اور نواحی علاقہ چکوک میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں روز کا معمول بن چکی ہیں جہاں گزشتہ روز کندیاں فٹبال گراونڈ کے قریب میٹرک کے طالبعلم کو دن دیہاڑے ٹیوشن پر جاتے ہوئے ۔۔۔

موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر نقدی سے محروم کردیا جبکہ کندیاں کے نواحی چک نمبر 4 ڈی بی میں موبائل چور سرگرم ہوچکا ہے جہاں شہری اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں رات گئے چوری کی وارداتوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوچکا ہے چور رات کے اوقات میں گھروں کی دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوتے ہیں اور موبائل فونز چرا لیتے ہیں چک 4ڈی بی میں دو مختلف گھروں میں وارداتوں کے سبب 2 قیمتی موبائلز چوری ہوچکے ہیں علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ اگر ان وارداتوں کو نہ روکا گیا تو حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں ڈی پی او میانوالی سے اہل علاقہ نے وارداتوں کے تدارک کے لئے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں