2متحارب گروپوں کے مابین لڑائی ، گو لی چل گئی ،خاتون زخمی

2متحارب گروپوں کے مابین  لڑائی ، گو لی چل گئی ،خاتون زخمی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )موضع گولیوالی میں دیرینہ عداوت کی بنا کر دو متحارب گروپوں کے مابین لڑائی کے دوران ایک خاتون خانہ 33سالہ خدیجہ بیہ بی زوجہ عبدالعزیز بچ بچاو کراتے ہوئے فائرنگ کی زد میں کر شدید زخمی ہو گئی۔۔۔

 مسما خدیجہ بی بی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال قائد آباد منتقل کیا گیا جہاں سے اسے تشویشناک حالت کے پیش نظر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد ریفر کر دیا گیا ہے ،ہسپتال ذرائع کے مطابق گولی اس کی گردن میں لگی ہے او ر اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں