ریسکیو عملہ مشنری جذبہ کے تحت کام کر رہا :ڈاکٹر رضوان

ریسکیو عملہ مشنری جذبہ کے تحت کام کر رہا :ڈاکٹر رضوان

بھیرہ(نامہ نگار)سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان ناصر نے کہا ہے کہ زخمیوں کو بروقت طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کرنا کسی بھی۔۔

 ناگہانی صورتحال سے نمٹنے اور متاثرین کی بروقت امداد کے لیے ریسکیو 1122 پوری طرح سرگرم عمل ہے وہ ریسکیو 1122 تحصیل بھیرہ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں ریسکیو عملہ مشنری جذبہ کے تحت کام کر رہا ہے جس پر محکمہ کو فخر ہے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید ضمیر شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر تحصیل بھیرہ محمد ارشد کی زیر نگرانی 3 گاڑیاں کام کر رہی ہیں ایک کال پر عملہ بلا توقف جائے حادثہ پر پہنچ جاتا ہے حادثات سے نمٹنے کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں دریا جہلم قریب ہونے کی وجہ سے 8 تیراک بھی کام کر رہے ہیں ڈاکٹر رضوان ناصر نے تیراکوں کو لائف جیکٹس دیں اور مختلف ٹیموں سے ملاقات بھی کی انہوں نے لان میں پودے بھی لگائے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں