یونیورسٹی روڈ پل 47پر تجاوزات کی بھر مار ہو گئی
سرگودھا(نامہ نگار ) یونیورسٹی روڈ پل 47 پر تجاوزات کی بھر مار ،فٹ پاتھ ، دفاتر اور گرین بیلٹ پر قبضہ مافیا نے دکانیں قائم کر لی۔۔
، تفصیل کے مطابق مصروف ترین شاہراہ یونیورسٹی روڈ ، 47اڈا اور پل 47پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا با اثر افراد کی جانب سے 47اڈا سے ملحقہ سرکاری جگہوں پر متعدد دکانیں قائم کر لیں اسی طرح یونیورسٹی روڈ پر پیدل چلنے والوں کے لیے بنائے گئے فٹ پاتھ سمیت سڑکوں پر کئی کئی فٹ سامان رکھ کر راہگیروں کے لیے راستہ بند کر دیا گیا ہے شہریوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔