گورنمنٹ کمپری ہینسو گرلز ہائی سکول میں پہچان کے نام سے کیریئر کونسلنگ ٹیسٹ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ کمپری ہینسو گرلز ہائی سکول میں پہچان کے نام سے کیریئر کونسلنگ کے حوالے سے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں 400 سے زائد طالبات نے شرکت کی،اس موقع پر جنرل منیجر اسلام آباد اسامہ فاروقی، ٹرینر یوسف الماس اور بلال سلیم نے طالبات کو کیرئیر کونسلنگ کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اسسمینٹ ٹیسٹ کا مقصد طالبات میں آگاہی پیدا کرنا ھے کہ ڈاکٹرز ، انجینئرنگ کہ علاوہ 600 مختلف فیلڈز موجود ھے جن کے حوالے سے طالبات اور انکی فیملیز کو پتہ ہی نہیں ہے کہ انکی بچیاں کس فیلڈ میں پسندیدگی اور مہارت رکھتی ہیں۔ اس ٹیسٹ کا مقصد یہی ہے کہ طالبات کو انکی صلاحیت کے حوالے سے بتایا جائے ۔ تاکہ وہ اپنے لیے بہترین فیلڈ منتخب کریں ۔