استقبال ربیع الائول کیلئے متحدہ میلاد کمیٹی کی مشعل بردار ریلی

استقبال ربیع الائول کیلئے متحدہ میلاد کمیٹی کی مشعل بردار ریلی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) استقبال ربیع الائول کے لئے متحدہ میلاد کمیٹی جامع مسجد نور طارق آباد سے مشعل بردار ریلی نکالی گئی جس کی قیادت علامہ مولانا قاری محمد عبد الرؤف جلالی نے کی،جو شہر کے مختلف علاقوں کا چکر لگا کر۔۔۔

 مقام آغاز پر اختتام پذیر ہوئی،اس موقع پر قاری عبد الروف کا کہنا تھا کہ حضور پاک ؐ کی آمد سے جہالت ختم ہوئی ،اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا و آخرت کی کامیابی سمیٹ سکتے ہیں، ربیع الاول کا مہینہ ہر مسلمان کیلئے انتہائی مبارک ہے ، ہم حضورؐ آمد کادن ذوق وشوق سے منائیں گے اور اس سلسلہ میں مختلف تقریبات کا اہتمام کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس میں فرزندان اسلام بڑی تعداد میں شرکت کر کے حضور ؐ سے اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں