ن لیگ کو ختم کرنے کے خواب دیکھنے واے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ، لیاقت خان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق ایم پی اے ڈاکٹر لیاقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کو ختم کرنے کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔
آنے والا وقت بھی پاکستان مسلم لیگ ن کا ہے ن لیگ کی مقبولیت سے مخالفین خوفزدہ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ ن لیگ کیخلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کررہے ہیں۔ اس وقت پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے میاں نواز شریف کا ملک میں آنا وقت کا تقاضا ہے مگر جس طرح جھوٹا پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے وہ کسی طرح بھی درست نہیں ہے مسلم لیگ ایک حقیقت کے طور پر سامنے ہے اور اس کو ختم کرنے کے خواب دیکھنے والے خود ختم ہوتے جارہے ہیں۔