چینی، گھی،گندم کے سٹاکسٹوں کی تازہ رپورٹ طلب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کامرس انڈسٹریز اینڈ انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے چینی، گھی اور گندم کے سٹاکسٹوں کی تازہ رپورٹ طلب کر لی گئی،ذرائع کے مطابق ناجائز منافع خوری۔۔۔
اور ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کے خلاف وسیع پیمانے پر ایکشن لینے کی ہدایات کے ساتھ ساتھ سٹاکسٹوں کی فہرستیں اورانکے کوائف مرتب کر کے ضلعی حکومتوں کو ارسال کئے گئے تھے جن میں سرگودھا کے 58سٹاکسٹ/ڈیلرز شا مل ہیں ،مگر اس حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے جا سکے ، مقامی انتظامیہ اکا دکا کاروائیوں کو بڑھا چڑھا کر بیان کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی ، بڑے ذخیرہ اندوز اب بھی مصروف عمل ہیں،مناسب نگرانی نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے قیمتوں میں خود ساختہ رد و بدل اور مصنوعی مہنگائی بھی نہ رکنے کا نام لے رہی ہے ،جس پر حکومت نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ان کی سخت نگرانی و ایکشن کے ساتھ ساتھ ملوث عناصر کے خلاف اب تک ہونیوالی کاروائیوں سے بھی آگاہ کیا جائے ۔