پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کے زیر اہتمام بلاول کی سالگرہ منائی گئی

پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کے  زیر اہتمام بلاول کی سالگرہ منائی گئی

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کے زیر اہتمام میں بازار جوہرآباد میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔۔۔

 بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی کے ضلعی، تحصیل، سٹی اور الائیڈ ونگز کے عہدیداران، کارکنان، سول سوسائٹی، مزدور اور عام لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب سے انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی ضلع خوشاب ملک عبدالباسط راجڑ، جنرل سیکرٹری پی پی پی ضلع خوشاب حاجی مرزا نیاز بیگ اور صدر پی پی پی ضلع خوشاب ڈاکٹر ملک نعیم صادق اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کو ان کی سالگرہ کے موقع پر انکو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں