غریب عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنے امکان ہے ،شجاع الرحمن ٹیپو

غریب عوام کو بجلی کے بلوں  میں ریلیف ملنے امکان  ہے ،شجاع الرحمن ٹیپو

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے ایڈیشنل سیکرٹری چو دھری شجاع الرحمٰن ٹیپو نے کہا ہے کہ نگران حکومت کی کامیاب حکمت عملی کے باعث پاکستان کے غریب عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنے کے ا مکانات واضح ہو چکے ہیں۔

 اب غریب عوام پر زیادہ بوجھ نہیں پڑے گا ۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے عوامی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے آّئی ایم کے ساتھ روابط بڑھائے اور عوام دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے اسے بجلی کی قیمت کم کرنے پر قائل کر لیا ، آئی ایم ایف نے پاکستانی صارفین کو 400یونٹ تک ریلیف دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں