مزدور کی کم از کم اجرت پر عملدرآمد کو یقینی بنا یا جائیگا،ڈائریکٹر لیبر سرگودہا
خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈائریکٹر لیبر سرگودہا ڈویژن نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب نے مزدور کی کم از کم اجرت32ہزار روپے ماہانہ کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس پر عملدرآمد کو یقینی بنا یا جائے گا۔
وہ ضلع خوشاب کے ایک روزہ دورہ کے مو قع پر تفصیلات بتا رہے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں ریجن بھر کے انسپکٹر آ ف فیکٹریز اور انسپکٹر آف شاپس ،صنعتی ادارہ جات کے مالکا ن اور تاجر تنظیموں سے میٹنگ ہو گئی ہے اور آگاہی مہم کا آغا ز بھی ہوچکا ہے اس سلسلہ میں کم از کم اجرت کی آگاہی کیلئے سیمینار ز اور سیشن کا آ غاز بھی کر لیا گیا ہے ۔