ڈاکٹر ناصر محمود کو نیشنل ایکریڈیشن کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن کے چیئرمین کا اضافی چارج مل گیا
کمرمشانی (نامہ نگار )وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کو نیشنل ایکریڈیشن کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن کے چیئرمین کا اضافی چارج دیدیا گیا۔
ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میانوالی عمران نیازی نے میڈیا کو بتایا کہ پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود وسیع تدریسی اور انتظامی تجربہ رکھنے والے پاکستان کے مایہ ناز ریسرچر ہیں۔ 60سے زائد تحقیقی پراجیکٹس مکمل کر چکے ہیں اور جن کے 57تحقیقی مقالے قومی اور بین الاقوامی جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔