عام انتخابات میں پوری قوم کا فیصلہ پیپلزپارٹی کے حق میں ہو گا ،ذیشان اسلم اعوان

 عام انتخابات میں پوری قوم  کا فیصلہ پیپلزپارٹی کے حق  میں ہو گا ،ذیشان اسلم اعوان

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )پیپلز یوتھ فیڈریشن ضلع خوشاب کے صدر ملک ذیشان اسلم اعوان نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کرتیں۔

 پیپلز پارٹی کے بانی چیئر مین شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان میں ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی جبکہ شہید بے نظیر نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی ، ان شاء اﷲ عام انتخابات میں پوری قوم کا فیصلہ پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں ہو گا ۔ کہا کہ پیپلزپارٹی آئین کی بالادستی جمہوریت کے استحکام اور عوام کے حقوق کی بحالی کا نام ہے ،ہمارے قائدین کا ہر قدم آئین کی بالا دستی، جمہوریت کے استحکام اور عوام کے حقوق کی بحالی کیلئے اٹھے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں