ڈاکو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او جوہرآباد کو سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا گیا

ڈاکو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او  جوہرآباد کو سرٹیفکیٹ اور  نقد انعام سے نوازا گیا

جوہرآباد(نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب توقیر محمد نعیم نے بلو فارم کے قریب ڈاکووں سے مقابلہ کر کے 2 ڈاکووں کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او جوہرآباد اور انکی ٹیم میں شامل جوانوں کو سی سی 3سرٹیفکیٹ۔۔۔

 اور نقد انعام سے نوازا۔ڈی پی او خوشاب نے جوانوں کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا خوشاب پولیس اسی طرح عوام کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم عمل رہے گی۔، انہوں نے کہا کہ ڈاکوؤں کی گرفتاری سے عوام میں تحفط کا احساس پیدا ہوا ہے انشا اﷲ خوشاب پولیس کسی کو بھی ضلع کے امن و مان کی صورتحال خراب کرنے اور عوام کو جانی و مالی نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے گی ،قانون شکن عناصر کے سات ھ آہنی ہاتھوں اسے نمٹا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں