عید میلاد النبی ؐ :امن کمیٹی، انجمن تاجران،انتظامیہ کا اجلاس

عید میلاد النبی ؐ :امن کمیٹی، انجمن  تاجران،انتظامیہ کا اجلاس

ساہیوال/سرگودھا(نمائندہ دنیا)عید میلاد النبی ؐ کے سلسلہ میں امن کمیٹی، انجمن تاجران، سول سوسائٹی اور تحصیل انتظامیہ کا اجلاس بلدیہ ساہی وال میں ہوا جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد نواز سلہریا نے کی۔

 اجلاس میں میلاد النبی کے جلوس کے قدیمی روٹ اور گرد و نواح سے أنے والے جلوسوں کے ساتھ سکیورٹی کے حوالہ سے شرکاء اجلاس پیر سید محمد حسین شاہ چیئرمین مرکزی میلاد کمیٹی، مفتی عصمت اﷲ سیالوی، رانا نثار احمد جنرل سیکرٹری انجمن تاجران اور دیکر نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے اور میلاد چوک پر میلاد کانفرنس کے دوران ٹریفک کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں