جوہر آباد :ایکسئن کی نہر میں 15یوم فل اور15آدھا پانی چھوڑنے کی یقین دھانی

جوہر آباد :ایکسئن کی نہر میں  15یوم فل اور15آدھا پانی  چھوڑنے کی یقین دھانی

جوہرآباد(نمائندہ دنیا )نہرمہاجر برانچ میں پانی کی قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج رنگ لایا ،مظاہر ین کے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ انہار کیساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ایکسئن انہار نے نہر میں 15یوم فل اور15 یوم آدھا پانی چھوڑنے۔۔۔

 اور نہر کو مکمل بند نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی اور کسانوں نے احتجاج ختم کر دیا۔ ایکسئین انہار کا کہنا تھا کہ نہر مہاجر برانچ کا ٹوٹل پانی 1600کیوسک فٹ ہے جس کی بجائے 1400کیوسک مل رہا ہے ہیڈمیراحمد سے راجڑ تک منزید 600کیوسک پانی ہو تو نہر فل ہو جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین سال سے وارہ بندی سسٹم کے تحت نہر میں دس دن فل اور دس دن آدھا پانی چھوڑا جاتا ہے اور 10 دن نہر مکمل بند رہتی ہے اب نہر میں 15 یوم فل اور 15 یوم آدھا پانی چھوڑا جائے اور نہر بند نہیں ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں