معاشی طور پر تباہ،دنیا میں تنہا،یہ دیوالیہ پن نہیں؟جماعت اسلامی

معاشی طور پر تباہ،دنیا میں تنہا،یہ دیوالیہ پن نہیں؟جماعت اسلامی

سرگودھا(دنیا فورم ) ضلعی امیر جماعت اسلامی اویس قاسم تلہ ، ضلعی نائب امیر عامر محمود چیمہ اور میڈیا کوارڈی نیٹر ملک عمران حسن نے دنیا فورم میں اظہار کرتے ہوئے کہا ہے۔۔۔

 کہ معاشی اور معاشرتی طور پر ہم تباہی کے دہانے پر ہیں، ناکام خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے سیاسی طور پر دنیا میں ہم تنہا ہیں، یہ ملک کا دیوالیہ نہیں تو اور کیا ہے ؟جن سے ہم قرض لیتے تھے ،وہ اب باعزت طریقے سے قرض دینے کی بجائے ہمیں بھکاری سمجھتے ہیں،یہ گزشتہ 75سالوں کی پالیسیوں کا نتیجہ ہیں، وہ ادارے جو آمدن کا ذریعہ تھے وہ ڈوب گئے ، پی آئی اے ، ٹیلیفون، ڈاک،بجلی وغیرہ تمام شعبہ جات انتہائی ابتری کا شکار اور ملکی خزانے پر بوجھ بن کر رہ گئے ہیں اسی طرح تعلیم کا بیڑہ غرق ہو گیا ہے ، آئین ،قانو ن ،اخلاق کی دھجیاں بکھیرنا معمول بن چکا ہے ، آج پیپلز پارٹی و دیگر سیاسی جماعتیں نوے دن میں الیکشن کروانے پر زور دے رہے ہیں،اور آئین و قانون پر عملدرآمد کا کہا جا رہا ہے سوچنے کی بات ہے کہ نوے دن کا آئین تو پہلے بھی موجود تھا ،مگر عملدرآمد نہیں ہونے دیا گیا ،ملک مسلسل نیچے جا رہا ہے ،لوگ کھانے پینے کیلئے انتہائی کسمپرسی کا شکار ہیں، ادویات نہیں لیتے ،بچوں کو نہیں پڑھا سکتے ،پوری قوم دیوالیہ ہو گئی ہے ،کیا یہ ملک کا دیوالیہ نہیں؟جماعت اسلامی ہمیشہ عوا م کی بات کرتی ہے ، تمام ایسی جماعتیں جو اقتدار میں رہیں ان سب کا آڈٹ کروایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں