سرکاری رقبہ 3سالہ اور 5سالہ پٹہ پر دینے کیلئے نیلامی کا عمل مکمل

سرکاری رقبہ 3سالہ اور 5سالہ  پٹہ پر دینے کیلئے نیلامی کا عمل مکمل

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر میانوالی نعمان محمود رانا کی زیر نگر انی پنجاب حکومت کی ہدایت پر سرکاری رقبہ 3سالہ اور 5سالہ پٹہ / ٹھیکہ پر دینے کے سلسلہ میں گورنمنٹ پرائمری سکول بوائز،22/ڈی بی میں نیلام عام کاکا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر چک نمبر 22 تا 25 ڈی بی کے چکوک ہائے میں موجود رقبہ سرکار کی بولی کے عمل کا جائزہ لیا گیا ۔بولی/ نیلامی میں چکوک ہائے کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نیلامی کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کی زیر صدارت تمام ریونیو سٹاف معہ ریکارڈ موقع پر موجود تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں