کالج آف ٹیکنالوجی جوہر آباد میں پینے کا پانی نایاب

کالج آف ٹیکنالوجی جوہر آباد میں پینے کا پانی نایاب

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں ٹیوٹا کی زیر نگرانی چلنے والے فنی تعلیم کے سب سے بڑے ادارے کالج آف ٹیکنالوجی جوہر آباد میں پینے کا پانی نایاب ہو گیا۔

 کالج کے طلبہ اپنی کلاسز کو چھوڑ کر مختلف علاقوں میں نصب ہینڈ پمپوں سے پانی لینے کیلئے لائنوں میں کھڑے ہونے پر مجبور ہو گئے ۔ اطلاعات کے مطابق کالج میں پینے کے صاف پانی کی ایک ب وند تک دستیاب نہیں جس کی وجہ وے طلب ہ اور تدریسی سٹاف کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، ضلع خوشاب کے سماجی اور عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کالج میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھائے جائیں، انہوں نے کہا کہ پانی کے حصول کیلئے کئی کئی گھنٹے ہنڈ پمپوں پر لگی قطاروں میں کھڑا ہونے سے طلبہ کا تعلیمی نقصان ہو رہا ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں