ڈویژنل ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر کا دفاتر کا دورہ،ناکارہ سامان کی نیلامی میں شرکت

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)ڈویژنل ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر سرگودھا میڈم شاکر ہ نورین نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے مختلف دفاتر کا دورہ کیا۔
دارالامان ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آفس کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا‘،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے سوشل ویلفیئر آفس میں محکما نہ اجلاس کی صدارت کی اور محکمانہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا ،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سرگودیا میڈم زیبا عندلیب ، ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر خضر حیات خان ، منیجر صنعت زار میڈم فاطمہ احمد اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے تما م ونگز کے افسران مو جود تھے ۔