بلوچ یو تھ آرگنائزیشن کے زیر اہتما م محفل نعت کل ہو گی
بھیرہ(نامہ نگار )بلوچ یو تھ آرگنائزیشن کے زیر اہتما م دربار پیر شمس الامیر گیلانی پر محفل نعت کل ہو گی ، ملک اسد خان بلوچ نے بتایا کہ اس محفل میں نامور نعت خوان بارگاہ رسالت ماب ؐ میں ہدیہ عقیدت پیش کریں گے ، انہوں نے کہا ہے کہ بلوچ یوتھ نوجوانوں کے دلوں میں آپ ؐ کی محبت کو اجاگر کرنے کیلئے کام کرتی رہے گی ۔
اور 10 ربیع الاول کو زین پور سے تحریک لبیک کے آنے والے جلوس کا چوک دروازہ لالو والا میں شاندار استقبال کیا جائے گا۔