بروقت گوشوارے جمع کروانا ہرشہری کی ذمہ داری:عظمیٰ نیازی
حیدرآباد تھل (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر ایف بی آر عظمٰی نیازی نے کہا ہے کہ کہ بروقت 2023 کے گوشوارے جمع کروا نا ہر شہری کی بنیادی ذمہ داری ہے ، انجمن تاجران اور مختلف محکمہ کے ملازمین سے میٹنگ دوران خطاب کرتے ہوئے۔۔
انہوں نے کہا یہ ذمہ داری ہر شہری پوری کرے ، گوشوارہ سال 2023 جمع کروانے کی آخری تاریخ 30ستمبر 2023ہے ،تمام معزز ممبران گوشوارہ برائے آمدن جمع کروایں اور ملک کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔ انہوں نے انکم ٹیکس آرڈیننس میں تبدیلوں کے متعلق بھی آگاہ کیا اور کہا کہ میرے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں بلا جھجک تاجر برادری سمیت تمام ٹیکس گزار ملاقات کر سکتے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر عظمٰی نیازی نے انجمن تاجران کے سوالات کے جوابات دئیے ۔