زمین کے تنازع پر 5افراد نے باپ ‘بیٹے کی ہڈیاں توڑ ڈالیں
ساہیوال/سرگودھا(نمائندہ دنیا) نواحی موضع دین پور میں زمین کے تنازع پر پانچ افراد نے باپ ،بیٹے کی ہڈیاں توڑ ڈالیں، واقعات کے مطابق الطاف اپنے بیٹے علی حسن کے ساتھ کھیتوں میں کام کررہا تھا۔۔
کہ مخالفین ڈنڈے و کلہاڑی لے کر آئے اور باپ بیٹے پر تشدد شروع کردیا ، انہوں نے بھاگ کر گھر میں چھپنے کی کوشش کی تو ملزم گھر میں داخل ہو گئے اور سوٹوں کے وار کرکے باپ بیٹے کی ہڈیاں توڑ ڈالیں، پولیس تھانہ ساہی وال نے الطاف کی درخواست پر ملزمان ناصر، اختر، بلال، اویس سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔