ڈاکوئوں نے محنت کش سے موٹر سائیکل اور نقدی لوٹ لی

ڈاکوئوں نے محنت کش سے موٹر سائیکل اور نقدی لوٹ لی

مڈھ رانجھا(نمائندہ دنیا)نامعلوم ڈاکوئوں نے محنت کش سے موٹر سائیکل ونقدی لوٹ لی اورفر ار ہو گئے ۔تفصیل کے مطابق نواحی موضع نصیر پورکلاں کارہائشی محمد نواز اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہوکررات کو گھر کی جانب جارہا تھا۔۔

 کہ راستہ میں پل نہر کے قریب ڈاکوئوں اس کو روک لیا اور اسلحہ کے زور پر 10ہزارر وپے اور اُسکی موٹر سائیکل چھین لی ، محمد نواز کی رپورٹ پر پولیس تھانہ مڈھ رانجھا نے کارروائی کا آغاز کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں