اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال کی زیر صدارت فاروقہ سکول میں اجلاس
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال محمد نواز سلہریا کی زیر صدارت اجلاس گورنمٹ ہائی سکول فاروقہ میں ہوا جس میں معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اے سی ساہیوال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے یہی صدقہ جاریہ ہے۔۔
انھوں نے کہا کہ عوام کی مدد سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول فاروقہ وائٹ واش اور طلبا کی پانی کی ضروریات کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کیا جائے گا ،اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر رانا عبدالجبار طاہر نے واٹر فلٹریشن پلانٹ جبکہ میجر ریٹائرڈ سربلند علی خان ،اور یسین گھڑی ساز نے پچاس،پچاس ہزارجبکہ اجلاس میں شریک دیگر شہریوں نے بھی نقد عطیہ جمع کرایا اجلاس میں امیر جماعت اسلامی حاجی زاہد،ملک عطااﷲ،رحمت اﷲ میال ،سابق ڈسٹرکٹ وائس چیرمین اختر خان نے بھی شرکت کی ۔