شہر بھر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ،زیرتعمیر پلازہ سیل

شہر بھر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ،زیرتعمیر پلازہ سیل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ میونسپل کارپوریشن کا عملہ انسداد تجاوزات روزانہ کی بنیاد پر بازاروں، سڑکوں اور محلہ جات میں آپریشن کر رہا ہے ۔

کمشنر نے لاری اڈا روڈ پر انسداد تجاوزات آپریشن کا موقع پر جا کر معائنہ کیا۔ اس موقع پر سی او ایم سی طارق پرویا اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا محمد شاہد بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ لاری اڈا روڈ پر بغیر این او سی کے پلازہ زیر تعمیر ہے جبکہ مالک نے سرکاری زمین کو پلازہ کی پارکنگ میں شامل کر لیا ہے جس پر اسے سیل کر دیا گیا۔ کمشنر چار گھنٹے تک فیلڈ میں موجود رہے اور انسداد تجاوزات آپریشن کی مانیٹرنگ کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ قینچی موڑ سے چوک سیٹلائٹ ٹاؤن تک بے پناہ تجاوزات تھیں۔سروس روڈ کا نام و نشان تک نہ تھا ۔ تجاوزات کے خلاف اب آپریشن رکنے والا نہیں۔ عوام از خود تجاوزات ختم کر دے بصورت دیگر ضلعی انتظامیہ ایکشن لے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر کو خوبصورت، کشادہ اور صاف ستھرا بنانے کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں