موٹر وے پر چلتی بس میں ہولناک آتشزدگی ‘تمام مسافر محفوظ

موٹر وے پر چلتی بس میں ہولناک آتشزدگی ‘تمام مسافر محفوظ

مڈھ رانجھا‘کوٹمومن (نمائندگان دنیا)موٹر وے پر لاہور جانیوالی مسافر بس میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، گاڑی میں سوار تمام مسافر وں کو بحفاظت اُتار لیا گیا۔

چک میانہ کے قریب اچانک چلتی گاڑی میں آگ بھڑک اُٹھی ، فوری طور پر گاڑی میں سوار تمام مسافروں کو بحفاظت گاڑی سے اُتار لیا گیاجبکہ گاڑی جل کر خاکستر ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی آگ پر قابو پانے کیلئے موٹر وے پولیس ،ریسکیو 1122،فا ئر بریگیڈکی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔بتایا گیا ہے کہ بس کا ایک ٹائر جام ہونے رگڑ سے آگ بھڑکی ،ڈرائیور نے سائیڈ شیشے سے آگ دیکھی تو بس روک کر مسافروں کو بڑے حادثے سے بچا لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں